فرانس؛ اسکولوں میں سیکورٹی سخت

IQNA

فرانس؛ اسکولوں میں سیکورٹی سخت

7:57 - October 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3508377
تہران(ایکنا) پیرس میں ٹیچر کے وحشیانہ قتل کے بعد صدر کی تاکید پر اسکولوں میں نظارت اور سیکورٹی سخت کردی گیی ہے اور شدت پسندانہ سرگرمیوں کی نگرانی تیز کردی گیی ہے۔

فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے کابینہ کے خصوصی افراد سے ایمرجنسی میٹنگ کی اور حکم دیا کہ اسکولوں اور نیٹ پر شدت پسندانہ اقدامات کی نگرانی سخت کی جائے۔

 

میکرون نے حکم دیا کہ اسکولوں کے اطراف اور اندر سیکورٹی کا نظام مزید مضبوط بنایا جائے۔

 

انہوں نے حکم دیا کہ سوشل میڈیا میں شدت پسندانہ اقدامات کی حمایت کرنے والوں پر نظر رکھی جائے۔

 

گذشتہ دنوں ۴۷ سالہ ٹیچر«ساموئل پاٹی» کو پیرس کے مضافات میں واقع اسکول میں قتل کیا گیا، چچن جوان نے انکو رسول اکرم کے توہین آمیز خاکوں کی نمایش پر وحشیانہ انداز میں قتل کیا۔ بعد میں پولیس نے مذکورہ جوان کو ہلاک کردیا۔/

3930166

 

نظرات بینندگان
captcha