سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس نے مستونگ کے علاقے دشت میں دہشتگردوں کی موجودگی پر ایک مکان پر چھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ کے مقام پر دھماکوں کی آواز بھی سنائی دی گئی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے اور سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے خودکش جیکٹیں، دستی بم، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے جب کہ ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں شناخت کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق لشکر جھنگوی کے دہشت گرد میں کریم کرد بھی شامل ہے جو متعدد خودکش حملوں میں ملوث رہا ہے اور علمدار روڑ اور زائرین خودکش حملوں کے اہم کردار قرار دیا جاتا ہے۔/