جاپانی دانشور: جاپان مسلمانوں کی پذیرائی کی سیاست جاری رکھے گا

IQNA

جاپانی دانشور: جاپان مسلمانوں کی پذیرائی کی سیاست جاری رکھے گا

8:38 - October 30, 2020
خبر کا کوڈ: 3508420
تہران(ایکنا) اسلام شناسی کے ماہر«تات سوئیچی ساوادا» نے وحدت اسلامی ویبنار سے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی پذیرائی اور مہمان نوازی کی جاپان پالیسی جاری رہے گی۔

جاپانی دانشور: جاپان مسلمانوں کی پذیرائی کی سیاست جاری رکھے گا

مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیاء میں اسلامی وحدت کانفرنس کے حوالے سے منعقدہ ویبنار کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جسمیں

تقریب مذاہب اسلامی کے جنرل سیکریٹری حجت الاسلام والمسلمین حمید شهریاری، برونائی کے مفتی اعظم حاجی عبدالعزیر بن جنید ، اسلامی سپریم کونسل کے مولانا عزمی عبدالحمید ، ملایشین یونیورسٹی کے  پروفیسر محمد نور منوطی ایشیاء علما الاینس کے شیخ عبدالغنی شمس الدین اور جاپانی کے اسلام شناسی کے ماہر ، تات سوئیچی ساوادا شریک تھے۔

 

فلپائن کے ابوالمهدی انواری فلپاین کے مسلم کنونشن کے، ذوالفقار آباتاس انڈونیشیاء کے قرآنی مترجم، زهیر سراوی انڈونیشیاء کے سابق رکن اسمبلی جمال الدین رحمت، کمبوڈیا کے  استاد جمال ، ملایشیاء کے فدحیل یونسی ، چین کی اسلامی انجمن کے مین چانگ معاون ، مشرقی تیمور کے عارف عبداله سگراناور بینکاک یونیورسٹی کے استاد پروفیسر جاران مالولیم دیگر مہمانوں میں شامل تھے۔

 

جاپان کے تات سوئیچی ساوادا کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران جاپان کی مساجد کی کلاسز بند نہیں ہوئی بلکہ تمام کلاسز آن لائن چلتی رہی، انکا کہنا تھا کہ جاپان میں مسلم اقلیت امن سے رہتی ہے اور جاپان کی کوشش ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو قبول کرتے ہوئے انکی مہمانداری کریں۔

ملایشیاء کے پروفیسر محمد نور منوطی نے وحدت اسلامی کے حوالے سے کہا کہ ضروری ہے کہ پہلے چھوٹے مسائل کو حل کریں اورپھر بڑے مسائل کی طرف بڑھیں۔

 

مشرقی تیمور کے عارف عبداله سگران نے خطاب میں کہا ہمارے ملک میں  ۹۰ غیر مسلم آباد ہے تاہم یہاں مسلمانوں اور مساجد کی رونق دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی وحدت اور پیشرفت سب کی مشترکہ خواہش ہے۔

 

عالمی  تقریب مذاهب اسلامی کے جنرل سیکریٹری نے اختتامی تقریب میں وحدت اسلامی پر تاکید کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔/

3932046

نظرات بینندگان
captcha