موریتانیہ؛ بیس ترتیل قرآن کا سیٹ تیار

IQNA

موریتانیہ؛ بیس ترتیل قرآن کا سیٹ تیار

7:58 - October 31, 2020
خبر کا کوڈ: 3508423
تہران(ایکنا) ریڈیو موریتانیہ کے ڈائریکٹر«محمد الشیخ ولد سید محمد» کی کاوشوں سے معروف قرآء کی آواز میں ترتیل کا سیٹ تیار کیا گیا ہے۔

ریڈیو ڈائریکٹر محمد الشیخ ولد سید محمد نے حفظ و تجوید قرآن کے ساتویں گرینڈ مقابلوں کے اختتام پر تقریب انعامات سے خطاب میں کہا: ریڈیو قرآن موریتانیہ کی کاوشوں سے اب تک ترتیل کے بیس سیٹ تیار ہوچکے ہیں۔

 

انہوں نے تلاوت قرآن کے معاشرے پر اثرات کے حوالے سے کہا: قرآنی ثقافت کو معاشرے میں عام کرنے اور وحدت کے اھداف کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

 

موریتانیہ کے وزیر ثقافت المرابط ولد بناهی نے تقریب میں ریڈیو قرآن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا: وزارت ثقافت کی کوشش ہے کہ اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجیز سے ریڈیو موریتانیہ کو آراستہ کرسکے۔

 

انکا کہنا تھا: ان مقابلوں کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں قاری، حافظ سامنے آچکے ہیں جو قرآنی پیشرفت میں کردار ادا کررہے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ حفظ و قرآت کے عظیم الشان مقابلوں کی اختتامی تقریب گذشتہ بدھ کو ریڈیو موریتانیہ کی عمارت میں منعقد ہوئی۔/

3932113

نظرات بینندگان
captcha