خطیب مسجدالاقصی: فلسطین بارے آیات و روایات کا ترجمہ تمام زبانوں میں کیا جائے

IQNA

خطیب مسجدالاقصی: فلسطین بارے آیات و روایات کا ترجمہ تمام زبانوں میں کیا جائے

7:47 - November 02, 2020
خبر کا کوڈ: 3508436
تہران(ایکنا) خطیب مسجدالاقصی نے قدس و فلسطین بارے آیات و روایات کا ترجمہ بین الاقوامی زبانوں میں کرنے پر زور دیا ہے۔

خطیب مسجد الاقصی شیخ «عکرمه صبری»‌ نے  «مسئله فلسطین اور بیرونی ممالک مین فلسطینیوں کے کردار» کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس جو استنبول شہر میں منعقد ہوئی ، سے خطاب میں کہا کہ فلسطین بارے تمام آیات قرآن کریم اور روایات رسول اسلام(ص)‌ کو اہم زبانوں میں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسئله فلسطین کے حوالے سے آگاہی پیدا کیا جاسکے۔
 
انہوں نے  اسرائیلیات اور جھوٹی روایات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک ان روایات کوسند قرار دیکر اسرائیل سے رابطہ بحال کرنے کی کوشش کررہے ہی۔

 
صبری کا کہنا تھا: فلسطین سے محبت کافی نہیں بلکہ آگاہانہ انداز میں فلسطین کے لیے عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔


 
خطیب مسجدالاقصی نے وحدت اسلامی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ  فلسطین و قدس مسلمانوں کے لیے مرکزی اہمیت کے حامل ہیں اور بیرونی ممالک میں مقیم فلسطینی ایک فیصد در آمد کو فلسطین کے اندر عوام کے لیے مختص کریں۔/

 

3932596

نظرات بینندگان
captcha