فرانس میں حالات بدستور غیر یقینی / مسجد نذر آتش

IQNA

فرانس میں حالات بدستور غیر یقینی / مسجد نذر آتش

7:52 - November 02, 2020
خبر کا کوڈ: 3508438
تہران(ایکنا) فرانس میں مسلمانوں کی توہین و تذلیل کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فرانس کے شمالی علاقے میں مسجد نذر آتش کردی گئی ہے۔

اسلامی قومی مرکز کے جنرل سیکریٹری «فاتح ساری» کے مطابق فرانس کے شمال شهر شاتوڈون میں مسجد کو نامعلوم شخص نے نذر آتش کردیا ہے. آگ بجھانے والے ادارے نے فوری طور پر آگ بجھا کر مسجد کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔

 

ساری کے مطابق مسجد انتظامیہ نے رپورٹ لکھوا دی ہے اور پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مجرم کو تلاش کررہی ہے۔

 

اناطولیہ نیوز کے مطابق گذشتہ دنوں پولیس نے  پیرس کے مضافات میں واقع شهر «بانٹان» میں مسجد کی دیوار پر اسلام مخالف نعرے لکھنے والے دو افراد کو موقع پر گرفتار کرلیا ہے۔

 

مذکورہ گورے بیس سال کے جوان ہیں جو عین موقع پر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں.

 

مذکورہ مسجد کو چھ مہینے پہلے عدالتی حکم پر سیل کیا گیا ہے اور حکام کے مطابق مذکورہ مسجد میں شدت پسندانہ افکار کی ترویج کی جاتی تھی۔/

3932488

نظرات بینندگان
captcha