تاتارستان میں ادارہ امور مسلمین کی جانب سے خواتین کے لیے قرآنی کورس شروع کیا گیا ہے جسمیں بنیادی سطح پر درس کا آغاز ہوگا۔
مذکورہ کورس فروری سے شروع ہوا تاہم کورونا کی وجہ سے کورس کو روک دیا گیا تھا۔
«آموزش روخوانی قرآن» کورس سال ۲۰۱۹ کو مسلم علما کے تعاون سے شروع کیا گیا اور اسی حوالے سے بعد میں
«ایک روزہ اسکول» پروگرام شروع کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے جسمیں نماز و بنیادی احکام سکھایا جائے گا۔
خواتین قرآنی کورس کی کلاسز ہر پیر کو ۱۶:۰۰ سے ۱۸:۰۰ تک کازان شہر کی مسجد گالیفسکایا (Galiyevskaya میں منعقد ہوں گی۔ پروگرام کے مطابق چھ کلاسوں میں الف با سے آشنائی اور پڑھنے کی مشق مکمل ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ تمام کلاسز مکمل ایس او پیز کے ساتھ منعقد ہوں گی۔
تاتارستان روسی جمہوریہ میں شمار ہوتا ہے جسکی آبادی چار ملین بتائی جاتی ہے اور یہاں کی ۴۰ فیصد آبادی مسلمان ہے۔/