پشاور میں ایرانی نمازخانه کا افتتاح + تصاویر

IQNA

پشاور میں ایرانی نمازخانه کا افتتاح + تصاویر

7:37 - November 08, 2020
خبر کا کوڈ: 3508462
تہران(ایکنا) خانه فرهنگ ایران پشاور کے نماز خانے کا افتتاح ہوا، اس موقع پر شیعہ سنی علما اور یونیورسٹی کے اساتذہ موجود تھے۔

میلاد النبی(ص) اور هفته وحدت کی مناسبت سے خانه فرهنگ ایران پشاور، ایرانی قونصلیٹ اور مخیر حضرات کے تعاون سے اس نماز خانے کا افتتاح کیا گیا ہے۔

 

افتتاحی تقریب میں گل پاشی اور سب کی سلامتی کے لیے دعا خوانی کی گیی۔ نمازخانه کے بانی مفتی عبدالجمیل منصوری کی تعریف کی گیی اور اس موقع پر نماز مغرب علما کونسل پشاور کے علامه محمد شعیب کی امامت میں ادا کی گیی۔

 

تقریب میں ایرانی قونصل جنرل حمیدرضا قمی، خانہ فرھنگ ایران پشاور کے ڈائریکٹر مهران اسکندریان، پشاور یونیورسٹی کے استاد  فخرالاسلام ،علامه عابد حسین شاکری، معاون ، مفتی عبدالجمیل منصوری خطیب و امام جمعه مسجدجامع عمرفاروق پیشاور موجود تھے۔

 

تقریب میں شیخ زاہد اسلامی مرکز کے عبدالرحمان، قاری شاهد اعظم الازهری ، شیعہ علما کونسل کے مظفرعلی اخوان زاده اور دیگر شخصات شریک تھیں۔/

.

3933767

نظرات بینندگان
captcha