فرانس: تمام مذاہب بالخصوص اسلام کے لیے احترام کے قائل ہے

IQNA

فرانس: تمام مذاہب بالخصوص اسلام کے لیے احترام کے قائل ہے

7:37 - November 09, 2020
خبر کا کوڈ: 3508467
تہران(ایکنا) فرنچ وزیر خارجہ نے مسلمانوں کو فرانس کا جز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیرس مذاہب کے لیے احترام کے قاَئل ہے۔

فرانسیسی وزیرخارجہ «جان ایو لوڈریان» نے اتوار کو مصری وزیر خارجہ «سامح شکری» کے ہمراہ پیرس کانفرنس سے خطاب میں کہا: مسلمان فرانس کا حصہ ہے تاہم شدت پسندانہ افکار سے ہم مقابلہ کریں گے۔

 

دنیا بھر میں رسول اکرم(ص) کے توہین آمیز خاکوں کے خلاف شدید مظاہروں کے بعد فرنچ وزیر خارجہ مصر کے دورے پر گیا ہے جہاں وہ مسلمانوں کو مطمین کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

لوڈریان نے فرنچ مصنوعات کے بائیکاٹ کے حوالے سے رد عمل میں کہا کہ اس طرح کے اقدمات سے تشدد میں اضافہ ہوگا۔

 

جان ایو لوڈریان نے دورہ مصر کے موقع پر شیخ الازهر سے بھی ملاقات کی۔

 

شیخ الازهر نے توہین نبی اکرم (ص) کو غیر قابل قبول قرار دیتے ہوئے ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 

شیخ الازهر نے فرانس میں « اسلامی ٹروریسم » کے بیانات پر رد عمل میں کہا: اس طرح کے جملوں سے دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے۔/

3934013

نظرات بینندگان
captcha