اتحاد ملت اسلامیہ محاذ(امام) کا جامعہ امام صادق میں اجلاس

IQNA

اتحاد ملت اسلامیہ محاذ(امام) کا جامعہ امام صادق میں اجلاس

7:46 - November 10, 2020
خبر کا کوڈ: 3508472
جامعہ امام صادق علمداروڈ میں مولانا محمد خان شیرانی کی صدارت میں شیعہ سنی علما کا اہم اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں جامعہ امام صادق کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبد الحق ہاشمی جمعیت اہل حدیث کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا عصمت اللہ سالم اسلامی تحریک کے صوبائی صدر اکبر حسین زاہدی

جمعیت علمائے اسلام کے حاجی صادق نورزئی جماعت اسلامی حاجی عبد القیوم کاکڑ جمعیت اہل حدیث کے نجیب اللہ عابد

مہمانوں میں شیعہ کانفرنس کے صدر سید داود آغا جنرل سیکرٹری حاجی جواد ہزار جرگہ کے چئر میں حاجی فدا حسین جنرل سیکرٹری حاجی اعجاز حاجی کریم جناب مصطفیٰ تیموری مولانا احمد اخلاقی مولانا افضلی جامعہ امام صادق کے استاد علامہ محمد ابراہیم حلیمی مولا نا بہادر حسین موحدی وغیرہ نے شرکت کی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے رھنما مولانا محمد خان شیرانی نے بین الاقوامی سطح پر ہونے والی سیا سی صورت حال پر روشنی ڈالی اور ملک کے اندر مسالک کے درمیان اتحاد ویگانگت کی فضا پروان چڑھانے پر زور دیا

علامہ محمد جمعہ اسدی نے مہمانوں کی تشریف آوری کا شکریہ اداکرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی  کے اتحاد کے لئے کی جانی والی کاوشوں کو سراہا

مولانا عبد الحق ہاشمی صاحب نے بھی اتحاد امت کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے امام کے پلیٹ فارم کو مضبوط کرنے پر زور دیا

مولانا عصمت اللہ سالم نے بلوچستان میں تشکیل دئے جانے والے امام کے پلیٹ فارم کے ذریعے دوریوں کو ختم کرکے قربتوں کو بڑھانے پر زور دیا ۔

اجلاس کے اختتام پر مولانا محمد خان شیرانی نے دعا کی۔

اتحاد ملت اسلامیہ محاذ(امام) کا جامعہ امام صادق میں اجلاساتحاد ملت اسلامیہ محاذ(امام) کا جامعہ امام صادق میں اجلاساتحاد ملت اسلامیہ محاذ(امام) کا جامعہ امام صادق میں اجلاس

نظرات بینندگان
captcha