شیخ «علی البراق»؛ روایتی تلاوت و اذان کا نمونہ+ فلم و تصاویر

IQNA

شیخ «علی البراق»؛ روایتی تلاوت و اذان کا نمونہ+ فلم و تصاویر

6:34 - November 23, 2020
خبر کا کوڈ: 3508526
تہران(ایکنا) تیونس کے شیخ علی البراق سال ۱۸۹۹ کو شهر «قیروان» میں پیدا ہوئے اور بصارت سے محرومی کے باوجود تلاوت میں مشہور ہوئے۔

روزنامه «المغرب» کے مطابق شیخ علی البراق، دس مئی ۱۸۹۹ کو تیونس کے  شهر «قیروان» میں پیدا ہوئے اور چاردسمبر ۱۹۸۱ کو دنیا سے رخصت ہوئے۔

 

قرائت، ترتیل اور تجوید قرآن میں مہارت کی وجہ سے شهر قیروان کے نامور قرآء میں شمار کیا جانے لگا۔

 

شیخ البراق، قاری اور مسجدجامع «صاحب الطابع» جو«حلفاوین» کے علاقے میں موجود ہے اس کے موذن تھے ۔ سال ۱۹۳۸ سے ریڈیو تیونس سے تلاوت کرنے لگا۔

 

نابینا ہونے کے باوجود  قرآنی شعبے میں مہارت سے انہوں نے تلاوت پر عبور حاصل کیا۔

 

سال ۱۹۵۰ کو انہوں نے پہلی بار حج کا اعزاز حاصل کیا اور وہاں پر تلاوت سے انہوں نے حجاج کو حیرت زدہ کردیا. سال ۱۹۶۳ کو دوسری بار انہیں حج کی سعادت ملی۔

شیخ «علی البراق»؛ روایتی تلاوت و اذان کا نمونہ+ فلم و تصاویر

مصری دانشور طه حسین، شیخ علی البراق کی تلاوت کے حوالے سے کہتا ہے: «انکی آواز سے صدر اسلام کی یاد تازہ ہوجاتی ہے».

 

انکی تلاوت ریڈیو و ٹیلی ویژن تیونس میں ریکارڈ کی گیی ہے جو رمضان میں دلوں کو مسحور کردیتی ہے۔

 

شیخ علی البراق چار دسمبر ۱۹۸۱ کو ۸۲ سال کی عمر میں دار فانی سے وداع کرگیے ۔/

شیخ «علی البراق»؛ نماد تلاوت و اذان تونسی + فیلم
 
شیخ «علی البراق»؛ نماد تلاوت و اذان تونسی + فیلم و عکس
 
شیخ «علی البراق»؛ نماد تلاوت و اذان تونسی + فیلم و عکس
ویڈیو کا کوڈ

 

3936595

 

نظرات بینندگان
captcha