فلسطینیوں کی بیدخلی کا سلسلہ جاری ہے

IQNA

فلسطینیوں کی بیدخلی کا سلسلہ جاری ہے

12:56 - November 28, 2020
خبر کا کوڈ: 3508553
تہران(ایکنا) اسرائیلی فورس نے یہودی سرزمین کے نام پرپر مشرقی بیت‌المقدس سے مزید درجنوں فلسطینیوں کو بیدخل کردیا۔

مزید ۸۷ کو مشرقی بیت المقدس سے باقاعدہ عدالتی حکام پر بیدخل کردیا گیا جسکا مقصد یہودی آباد کاری کو تقویت دینا ہے ۔

 

 

یہودی میڈیا کا دعوی ہے کہ  سال ۱۹۴۸ سے پہلے یہ سارے علاقے یہودیوں سے متعلق تھا لہذا مزید ۸۷ کو گھروں سے بیدخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے مشرقی بیت‌المقدس پر سال ۱۹۶۷ پر قبضہ جمایا تھا اور ٹرمپ کے ایماء پر سینچری ڈیل کے بعد ان علاقوں کے سرعام دیگر مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔

 

اقوام متحدہ واضح کرچکا ہے کہ سال ۱۹۶۷ کے بعد مذکورہ علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غیر قانونی ہے۔

 

فلسطینی جوانوں کی گرفتاری

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ علاقوں اور غزہ کی پٹی سے بڑی تعداد میں فلسطینی جوانوں کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

 

جمعہ کو بھی اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں فلسیطنی علاقوں پر ریڈ کیا اور متعدد فلسطینیوں کو زخمی کیا اور اس موقع پر دس فلسطینی جوانوں کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں۔/

3937645

نظرات بینندگان
captcha