شہید محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث دہشت گردوں جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا

IQNA

شہید محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث دہشت گردوں جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا

13:04 - November 28, 2020
خبر کا کوڈ: 3508555
ہم ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں پر بجلی کی طرح گر کر انھیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

ایران کے سپاہ پاسداران کے جنرل سلامی اور جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں پر بجلی کی طرح گر کر انھیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

 

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران کے جنرل سلامی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل حسین دہقان نے الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ ہم ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں پر بجلی کی طرح گر کر انھیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

ایران کے سابق وزیر دفاع نے اپنے ٹوئیٹر صفحہ پر ایران کے ممتاز سائنسداں محسن فخری زادہ کے بہیمانہ قتل  پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی مسلح ایجنٹوں اور دہشت گردوں پر بجلی کی طرح گریں گے اور انھیں جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ جنرل دہقان نے "  انالله و انا الیه راجعون " لکھتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی غاصب اور صہیونی حکومت اپنے اختتام اوراپنی موت کے قریب پہنچ گئی ہے اور وہ ایران پر دباؤ ڈال کر ایران کو ایک مکمل جنگ کی طرف لے جانے کی کوشش کررہی ہے۔ ہم شہید محسن فخری زادہ کے قاتلوں پر بجلی کی طرح گر کر انھیں پشیمان کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی فخری زادہ کے قتل میں اسرائیلی ہاتھوں کا زکر کیا ہے ۔

نظرات بینندگان
captcha