نیوزی لینڈ؛ مسجد کرایسٹ ‌چرچ کے ڈکومنٹس دست رس سے باہر

IQNA

نیوزی لینڈ؛ مسجد کرایسٹ ‌چرچ کے ڈکومنٹس دست رس سے باہر

7:33 - November 29, 2020
خبر کا کوڈ: 3508558
تہران(ایکنا) مسجد کرایسٹ‌چرچ کے اہم اسناد کو عوامی دست رسی سے تیس سال کی مدت کے لیے خارج کردیا گیا ہے۔

کرائسٹ چرچ کے حملے کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم کا کہنا تھا: مسجد پر حملہ کرنے والے گورے آسٹریلین سے انٹرویو کرنے والے شدت پسند کی گفتگو کو بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر  ۳۰ سال کے لیے عوامی دست رسی سے باہر کردیا گیا ہے۔

 

 مذکور ٹیم کے رکن سر ویلیام یانگ (Sir William Young  اور  ژاکی کین(Jacqui Caine  کا کہنا تھا: مختلف شواہد و اسناد جو مختلف مقامات سے موصول ہوئے تھے انکو تین عشروں کے لیے عوامی منظر سے اٹھا لیا گیا ہے، انکا کہنا تھا کہ بعض مسلم نمایندے حملہ آور کے انٹرویو نشر کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس انٹرویو کو نشر کرنے سے دوسرے مجرم اس سے آئیڈیا لے سکتے تھے۔

 

حملہ آّور ٹارانٹ کے انٹرویو کو صرف نیوزی لینڈ کی پولیس اور خفیہ ایجنسیز کے پاس رکھا گیا ہے تاکہ وہ اس کی روشنی میں آئندہ کے مسائل کو نمٹنے میں اقدامات کرسکے۔/

3937722

 

نظرات بینندگان
captcha