ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر «مصطفی شنتوپ» (Mustafa Şentop، نے ٹوئٹ میں لکھا ہے: محسن فخریزاده پر حملہ دہشت گردی کی مثال ہے۔
شنتوپ نے مزید لکھا ہے: ایرانی سائنسدان پر حملہ دہشت گردی کی قسم ہے جو ایک منظم قانونی یا غیر قانونی گروپ کے ایما پر انجام دیا گیا ہے تاہم اس سے فرق نہیں پڑتا اور دہشت گردی بہرحال دہشت گردی ہے اور ہم بین الاقوامی میدان میں اس کے مخالف ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان کو گذشتہ دنوں تہران کے مضافاقی علاقے میں ایک حملے میں شہید کردیا گیا جس پر عالمی سطح پر رد عمل ظاہر کیے جارہے ہیں۔/