بحرینی گروپس: مزاحمتی بلاک فخری‌زاده جیسے شہداء کے خون سے مضبوط ہوگا

IQNA

بحرینی گروپس: مزاحمتی بلاک فخری‌زاده جیسے شہداء کے خون سے مضبوط ہوگا

6:21 - November 30, 2020
خبر کا کوڈ: 3508561
تہران(ایکنا) بحرین کے مختلف پاریٹوں نے بیان میں «محسن فخری‌زاده» کی شہادت پرکہا کہ جس راستے پر انہوں نے خون دیا اس سے یہ راستہ مزید مضبوط ہوگا۔

بحرینی میڈیا کے مطابق انجمن «العمل الاسلامی» اور «الوفاء الاسلامی» تنظیموں نے فخری زادہ کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرموں کی سزا کا مطالبہ کیا۔

 

انجمن العمل الاسلامی(امل) بحرین نے ایرانی سائنسدان محسن فخری‌زاده کے قتل کو دہشت گردی قرار دیا۔

 

انجمن کے بیان میں کہا گیا ہے: «اس طرح کا حملہ تمام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے جو اپنے دفاع میں مصروف افراد کو نشانہ بناتا ہے.»

 

انجمن العمل الاسلامی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے: «اس طرح کے اقدامات سے کسی طور ایران کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ اس سے علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگی.»

 

انجمن نے عالمی اداروں سے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ بھی کیا۔

 

انجمن العمل الاسلامی بحرین نے محسن فخری‌زاده کی شہادت پر رهبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کو بھی تسلیت پیش کی ہے۔

 

جریان «الوفاء الإسلامی» نے بھی فخری زادہ کی شہادت پر ایران کو تعزیت پیش کیا ہے۔

 

انکے بیان میں کہا گیا ہے: «‌فخری‌زاده امریکہ، صیھونی اور سعودی لابی کے ایجنٹوں کے ہاتھوں درجہ شہادت پر فائز ہوا جو سالوں سے دفاع کے لیے خالصانہ خدمات انجام دیں رہے تھے.»

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ انکی شہادت سے اس کا راستہ مزید مضبوط تر ہوگا۔

 

جریان الوفاء الاسلامی نے کہا ہے کہ اسلامی جموریہ ایران کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے شہید کے خون کا بدلہ لیں۔/

3938169

نظرات بینندگان
captcha