سعودی عرب میں شیعہ مسجد «شیخ نمر» کو شہید کرنے کا حکم جاری

IQNA

سعودی عرب میں شیعہ مسجد «شیخ نمر» کو شہید کرنے کا حکم جاری

8:07 - December 02, 2020
خبر کا کوڈ: 3508574
تہران(ایکنا) سعودی حکام نے مسجد امام حسین(ع) جو شهر العوامیه میں موجود ہے جہاں شیخ نمر امامت کراتے تھے شہید کرنے کا حکم صادر کردیا۔

سعودی حکام عرصے سے شیعہ نشین ایریے  قطیف اور الاحساء میں متعصبانہ رویے رکھے ہوئے ہیں جہاں اہم تاریخی مقامات کو بھی گرایا جاتا ہے۔

 

اسی سلسلے میں سعودی ولی عھد محمد بن سلمان کی نگرانی میں شہر میں ترقیاتی کام کے حوالے سے قطیف شہر کے العوامیہ میں مسجد امام حسین(ع) کو مسمار کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔

 

مسجد امام حسین(ع) وہی مسجد ہے جہاں شهید «نمر باقر النمر» نماز جمعہ پڑھاتے تھے۔

 

سعودی سوشل ایکٹویسٹ «عادل السعید» نے ٹوئٹ کیا ہے کہ  مسجد امام حسین(ع) جو کہ شہید شیخ نمر کی یادگار ہے اس کے تمام آثار مٹانے کے لیے مسجد کو شہید کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

 

وہ لکھتا ہے کہ سعودی حکومت جتنا کوشش کرے شیخ نمر کی یاد کو مٹا نہیں سکتی ۔

 

سعودی عرب میں ۲۰۱۱ کے بعد سے اہم مذہبی مقامات کو دوبارہ مٹانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور سال ۲۰۱۷ کو بھی امام بارگاہ حضرت زهرا(س) کو شہید کردیا گیا تھا۔

 

قابل ذکر ہے کہ شیخ نمر باقر النمر کو جولائی  ۲۰۱۲ کو قطیف میں مظاہروں کے بعد گرفتار کرلیا گیا اور پندرہ اکتوبر ۲۰۱۵ کو آل سعود نے ظالمانہ انداز میں انکا سر قلم کردیا۔

 شیخ نمر کی سزا پر عالمی سطح پر اعتراضات کیے گیے تاہم سعودی رژیم نے جرم چھپانے کے لیے ان پر دہشت گردانہ منصوبوں میں شمولیت کے الزامات عاید کیے۔/

3938583

نظرات بینندگان
captcha