اقوام متحدہ میں بین المذاہب، بین الثقافتی مذاکرات کے فروغ سے متعلق پاکستان کی قرارداد منظور

IQNA

اقوام متحدہ میں بین المذاہب، بین الثقافتی مذاکرات کے فروغ سے متعلق پاکستان کی قرارداد منظور

8:06 - December 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3508580
تہران(ایکنا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی جانب سے بین المذاہب اور بین الثقافتی مذاکرات کے فروغ سے متعلق پیش کی جانے والی قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق فلپائن کے اشتراک سے پیش کی گئی قرارداد بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، ایک دوسرے کے مذاہب اور اقدار کے لیے احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے پاکستان کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔

قرارداد میں پاکستان کی طرف سے کرتارپور اقدام کا خیر مقدم کیا گیا اور اسے امن کے لیے بین المذاہب اور بین الثقافتی تعاون کے لیے ایک تاریخی اقدام قرار دیا گیا۔

پاکستانی وفد کی کاوشوں سے اس سال پہلی بار قرارداد میں مذہبی علامتوں کی اہمیت اور احترام کا اعتراف کیا گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha