موبایل ایپ سے مسلمانوں کی جاسوسی

IQNA

موبایل ایپ سے مسلمانوں کی جاسوسی

7:26 - December 06, 2020
خبر کا کوڈ: 3508587
تہران(ایکنا) امریکہ میں سول سوسائیٹیز نے مطالبہ کیا ہے کہ موبائل ایپ سے مسلمانوں کی جاسوسی کے کیس کو واضح کیا جائے۔

سول سوسائیٹیز الائنس برائے آزادی امریکہ ACLU)  نے قانون آزادی اطلاعات (FOIA  کے رو سے درخواست دی ہے کہ

موبائل ایپ با لخصوص «مسلم پرو» جو ۱۰۰ ملین بار ڈاون لوڈ ہوچکا ہے اس حوالے سے تمام معاہدوں جن کے رو سے معلومات فروخت کی جاتی ہے کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

 

مذکورہ الائنس نے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے معاملات عوام میں تشویش پیدا کرتے ہیں اور مسلمانوں پر امریکی عدم اعتماد کی دلیل شمار ہوسکتی ہے۔

 

Vice's Motherboard نے دعوی کیا ہے کہ امریکی فوج نے گذشتہ مہینے کو لاکھوں مسلمانوں کی اطلاعات اسلامی ایپ ک زریعے سے خریدی ہے جنمیں Muslim Pro قابل ذکر ہے جس سے قبلہ نما آپشن کی وجہ سے مسلمان فرد کی لوکیشن معلوم ہوجاتی ہے ۔

 

رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی فوج ان اطلاعات سے بیرون ملک کارروائی میں مدد لے سکتی ہے اور ممکنہ طور پر ڈرون حملوں کے لیے میڈل ایسٹ اور پاکستان و افغانستان میں ان کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔/

3939167

نظرات بینندگان
captcha