آیت‌الله قبلان: صیھونی رژیم سے تعلقات شرعاً حرام ہے

IQNA

آیت‌الله قبلان: صیھونی رژیم سے تعلقات شرعاً حرام ہے

6:57 - December 07, 2020
خبر کا کوڈ: 3508594
تہران(ایکنا) لبنان کے شیعہ عالم نے مسلمانوں اور مسیحیوں کے خلات صیھونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے تعلقات کے شریعت کے حوالے سے حرام قرار دیا۔

شیعہ لبنانی مجلس کے سربراہ آیت‌الله عبدالامیر قبلان نے اسرائیل سے دوستی کو شرعی حوالے سے حرام قرار دیتے ہوئے عرب اقوام سے اس عمل کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

 

انکا کہنا تھا: دوستانہ رابطہ غاصب رژیم سے امت کے ساتھ خیانت ہے جسکے سلسلے کو سینچری ڈیل کے زریعے سے شروع کیا گیا ہے تاکہ مسئلہ فلسطین کو ختم کیا جاسکے لہذا ضرورت ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے اور ان سازشوں کے خلاف قیام کرنا ہوگا۔

 

لبنانی شیعہ عالم نے مقبوضہ علاقوں کے «الجثمانیه» میں ایک یہودی آباد کی طرف سے کلیسا کو آگ لگانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا: یہ اقدام صیھونیوں کی نفرت کا شاخسانہ ہے جو قدس کی یہودی سازی کے سلسلے کی کڑی ہے تاکہ مزید مسلمان اور عیسائیوں کو آوارہ کرسکے۔

 

آیت‌الله قبلان نے تمام مسلمانوں اور مسیحیوں سے درخواست کی کہ وہ  دیگر ممالک اور اقوام کے خلاف صیھونی آئیڈیالوجی کے مقابلے کے لیے کردار ادا کریں۔/

3939443

 

نظرات بینندگان
captcha