پاپ کا دورہ عراق جلد متوقع

IQNA

پاپ کا دورہ عراق جلد متوقع

8:08 - December 08, 2020
خبر کا کوڈ: 3508599
تہران(ایکنا) عراقی وزارت خارجه نے تصدیق کی ہے کہ پاپ فرانسیس مارچ میں عراق کا دورہ کریں گے۔

عراقی وزارت خارجه نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ  پاپ فرانسیس مارچ کے پانچ سے آٹھ تاریخ تک عراق کا دورہ کریں گے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے : «پاپ کے دورہ عراق کا مقصد بین‌النهرین انبیاء کی سرزمین اور حضرت ابراهیم کی سرزمین اور تمام اقوام کی حمایت کا اعلان ہے»

 

وزارت خارجه عراق کے بیان میں کہا گیا ہے: «دورے کا پیغام وحدت و ہم آہنگی اور شدت پسندی سے نفرت کا اظھار اور  بقائے باہمی کو تقویت دینا ہے.»

 

گذشتہ روز ویٹکن کے پیغام میں کہا گیا کہ  پاپ فرانسیس کورونا کے بہتر حالات ہونے کی صورت میں مارچ میں عراق کا دورہ کریں گے۔

 

ایک سال کے بعد یہ پاپ کا پہلا بیرونی دورہ ہوگا، اس سے پہلے انہوں نے  نومبر ۲۰۱۹ کو تھائی لینڈ اور جاپان کا دورہ کیا تھا۔/

3939688

نظرات بینندگان
captcha