برطانیہ؛ کورونا میں بہترین مسجد کا انتخاب

IQNA

برطانیہ؛ کورونا میں بہترین مسجد کا انتخاب

9:09 - December 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3508610
تہران(ایکنا) مسجد شهر میڈن ہیڈ (Maidenhead کو کورونا کے بحران میں آگہی اور خدمات کی وجہ سے برطانیہ کی تین بہترین مسجد میں قرار دیا گیا ہے۔

Maidenhead  مسجد کو بہترین خدمات کی وجہ سے «بیکن مسجد ایوارڈ* برطانیہ سال ۲۰۲۰» (British Beacon Mosque Awards ۲۰۲۰)  کی تقریب میں ایوارڈ دیا گیا۔

 

مسجد شهر میڈن ہیڈ (Maidenhead  کو تقریب میں ایوارڈ تو نہیں دیا گیا تاہم ججز نے اس مسجد کو بہترین خدمات پر انکی تعریف کی۔

 

مسجد کے متولی ضیاء محیی الدین کا کہنا تھا: ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم سینکڑوں مساجد میں سے ٹاپ تھری مسجد میں قرار دیے گیے اور ہماری خدمات سے عوام باخبر ہوگئے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق کورونا بحران کے ساتھ ہی اس مسجد کے مستحقین اور ضرورت مندوں کے لیے کھانے کے پیکٹ ارسال کرنے کا آغاز ہوا اور ہزاروں مستحقین کو کھانا فراہم کیا گیا جبکہ صحت کے حوالے سے بھی یہاں پر اچھی خدمات انجام دی گیی۔

 

 بیکن مسجد (Beacon Mosque  کمپنی بھی ہے جہاں مساجد کے معیار کو چیک کیا جاتا ہے اور اس کمپنی نے اب تک ایک ہزار مساجد کی درجہ بندی کی ہے۔

 

 

British Beacon Mosque Awards2020   کے مطابق مسجد گرین لِین (Green Lane Masjid  کو سال کی بہترین مسجد کا ایوارڈ دیا گیا ، تقریب میں پرامن ترین مسجد کے ایوارڈ بھی دیے جاتے ہیں۔/

3940315

نظرات بینندگان
captcha