غیر ملکی قوتوں نے اپوزیشن کو ملک میں افراتفری پھیلانےکا ٹاسک دیا: شاہ محمود

IQNA

غیر ملکی قوتوں نے اپوزیشن کو ملک میں افراتفری پھیلانےکا ٹاسک دیا: شاہ محمود

12:35 - December 13, 2020
خبر کا کوڈ: 3508622
کشمیر اب خطےکی ہی نہیں عالمی آواز بن چکا ہے جس نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں استعفوں سمیت بہت سے معاملات پر اختلاف واضح نظر آرہا ہے، پی ڈی ایم ٹولہ ہچکولے کھا رہا ہے جسے واپسی کا راستہ نہیں ملنا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے انہیں ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہوگا۔

دوسری جانب بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر اب خطےکی ہی نہیں عالمی آواز بن چکا ہے جس نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ معیشت کے استحکام اور بڑھوتری کے ہمارے دعوے سچ ثابت ہو رہےہیں، ایک ماہ کے دوران چینی کی قیمت میں 31 روپے فی کلو کمی خوش آئند ہے۔

 

237182

نظرات بینندگان
captcha