ترکی کا جیبوتی کو شاندار تحفہ

IQNA

ترکی کا جیبوتی کو شاندار تحفہ

7:45 - December 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3508623
تہران(ایکنا) ترک فلاحی تنظیم نے جیبوتی کے عوام کو ۳۰ هزار پاکٹ سائز قرآن مجید کا تحفہ پیش کردیا۔

ترک فلاحی ادارہ «خیرات» نے « قرآن کی دنیا کو تلاوت سے پر کریں» کے عنوان سے جیبوتی کے عوام کو تیس ہزار قرآنی نسخہ تحفے میں پیش کردیا۔

 

شمال افریقہ کے ملک جیبوتی کو ازمیر کے راستے سے پاکٹ سایز قرآن بھیجوایا گیا۔

 

فلاحی ادارے خیرات کے نمایندے «علی عثمان اصلانچی» نے پریس کانفرنس سے گفتگو میں کہا کہ مستحق افراد کے لیے قرآن تحفے میں پیش کیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ بہت سے افریقی ممالک میں ناداری کی وجہ سے بچے مجبورا وائٹ بورڑ سے قرآن سیکھتے ہیں۔

 

اصلانچی کا کہنا تھا کہ انکے ادارے کی جانب سے اب تک ۶۰۰ هزار ترکی کے اندر اور دیگر ممالک میں تقسیم کیے جاچکے ہیں۔/

3940866

نظرات بینندگان
captcha