بھارت؛ ایران کی قرآنی کاوشوں کی قدر دانی

IQNA

بھارت؛ ایران کی قرآنی کاوشوں کی قدر دانی

8:55 - December 16, 2020
خبر کا کوڈ: 3508634
تہران(ایکنا) انڈیا کے قرآء اور حفاظ کی انجمن نے ایرانی مرکز کے سربراہ محمد علی ربانی کی قرآنی کاوشوں کو سراہا۔

ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق انڈین قرآء اور حفاظ کی انجمن کے نمایندے محمد فاروق مفتاحی  نے ایرانی مرکز کی جانب سے سالانہ قرآنی مقابلوں کو سراہتے ہوئے ان کاوشوں کو انڈیا میں قرآنی تعلیمات کی ترویج میں مفید قرار دیا۔

 

محمد فاروق مفتاحی کا کہنا تھا: ایران کا قرآن تعلیمات کی ترویج کے حوالے سے تجربہ کامیاب رہا ہے اور حفظ و قرات کے حوالے سے اچھے قرآء کی تربیت ہوتی ہے۔

 

ملاقات میں ایرانی ثقافتی سفیر محمد علی ربانی نے ایران- انڈیا قرآنی کاوشوں کے حوالے سے کہا کہ ہر سال ایرانی مقابلوں میں انڈیا قرآء کی اچھی شرکت ہوتی ہے۔

 

انہوں نے دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا خاتمے کے بعد مزید مواقع پیدا ہوں گے.

 

قابل ذکر ہے کہ کورونا کے باوجود ایرانی مرکز کے تعاون سے اکیسویں قرآنی مقابلے منعقد ہوئے جنمیں دھلی اور دیگر شہروں سے پچاس قرآء شریک تھے۔

بھارت؛ ایران کی قرآنی کاوشوں کی قدر دانی

قرآت میں شهر «مادھورا» کے قاری نے پہلی پوزیشن حاصل کی جہاں واپسی پر ہزاروں افراد نے انکا استقبال کیا اور گورنر سمیت دیگر اعلی حکام اور میڈیا نے انکی جیت کو خوب کوریج دی۔/

/3941206

نظرات بینندگان
captcha