ھندوستان میں اہل سنت طلبا کا ادبی مقابلہ

IQNA

ھندوستان میں اہل سنت طلبا کا ادبی مقابلہ

9:10 - December 16, 2020
خبر کا کوڈ: 3508636
تہران(ایکنا) گلستان و بوستان‌خوانی پڑھنے کا ادبی مقابلہ دهلی‌نو میں ایرانی مرکز کے تعاون سے منعقد ہوگا۔

ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق زبان فارسی اور ایرانی میراث کی ترویج و احیاء کے لیے ہندوستان میں  گلستان و بوستان‌خوانی پڑھنے کا ادبی مقابلہ دهلی‌نو میں ایرانی مرکز کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔

 

مقابلوں میں چھ کامیاب طلبا جو حفظ، شاعری و نثر اور دیگر متن کو یاد کرنے کے علاوہ درست انداز میں سمجھنے کا مظاہرہ کریں گے انعامات کے حقدار قرار پائیں گے۔

 

ان مقابلوں کی تقریب انعامات ایرانی کی سالگرہ کے موقع پر  خانه فرهنگ ایران میں منعقد ہوگی۔

 

قابل ذکر ہے کہ گلستان و بوستان کی کتاب سعدی شیرازی کی ہے جو ہندوستان کے مدارس میں نصاب میں شامل تھی لیکن آخری سالوں میں شدت پسندانہ افکار کی وجہ سے بہت سے مدارس سے ان کتابوں کو نصاب سے خارخ کردیا گیا ہے۔/

3941320

نظرات بینندگان
captcha