اماراتی بینکوں کا بائیکاٹ مہم

IQNA

اماراتی بینکوں کا بائیکاٹ مہم

5:46 - December 18, 2020
خبر کا کوڈ: 3508642
تہران(ایکنا) اماراتی بینکوں کے بائیکاٹ مہم اسرائیل سے دوستی کی وجہ سے شروع کی گیی ہے۔

«فلسطین کے لیے» کے عنوان سے مہم شروع ہوچکی ہے ، مہم کا باقاعدہ آغاز جمعرات کے صبح آٹھ بجے سے شروع ہوچکی ہے۔

 

مہم شروع کرنے والے صارف کا کہنا ہے: ابوظبی بینک کا اسرائیلی بینک «لئومی» سے رابطے کے بعد شروع کیا گیا ہے جو یہودی آباد کاری میں فعال بینک شمار ہوتا ہے، مہم  #قاطعوا_مصرف_أبوظبي_الإسلامي کے عنوان سے شروع ہوچکی ہے۔

 

مذکورہ بینک نے اسرائیل کے دوسرے بڑے بینک لئومی سے مختلف تجارتی معاملوں کے حوالے معاہدہ کیا ہے۔

 

 اسلامی بینک ابوظبی ۳,۶۳ ارب درهم ( ۹۸۸ میلین ڈالر) امارات کے بڑے بینکوں میں شمار ہوتا ہے۔

 

مذکورہ بایکاٹ مہم امارات کے سولہ غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔

 

مہم کا مقصد اسرائیل سے رابطوں کی مذمت، فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع اور اسرائیلی مصنوعات کا بایکاٹ کرانا ہے۔

 

امارات اور بحرین ان دو عرب ممالک میں سرفہرست ہیں جنہوں نے اسرائیل سے دوستی  کی اور انکے پیرو میں سوڈان اور مراکش نے بھی سفارتی بحالی کا اعلان کیا ہے۔/

3941619

نظرات بینندگان
captcha