روضہ امامین کاظمین(ع) کھول دیا گیا

IQNA

روضہ امامین کاظمین(ع) کھول دیا گیا

6:33 - December 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3508645
تہران(ایکنا) ایک سال کے بعد حرم مطهر امامین کاظمین(علیهما السلام) کو زائرین کے لیے گذشتہ روز کھول دیا گیا ہے۔

ایک سال پہلے کورونا کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت حرم مطهر امامین کاظمین(علیهما السلام) کو بند کردیا گیا تھا جس کو گذشتہ روز دوبارہ زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

 

حرم کاظِمَیْن  آرامگاه امام موسی کاظم(ع) ساتویں امام اور انکے نواستے  امام جواد(ع) نویں امام کی زیارت گاہ ہے جو بغداد کے علاقے کاظمین میں واقع ہے جہاں ہر سال لاکھوں زایرین حاضری دیتے ہیں۔

 

حرم کاظمین  ۲۶ هزار مربع میٹر پر واقع ہے اور اسلامی طرز تعمیر، گنبد اور شیشے و مختلف قسم کے پتھروں اور سونے کے دھاتوں سے تعمیر شدہ خوبصورت شاہکار ہے۔

 

مرقد امامین کاظمین آل‌بویه کے زمانے سے تعمیر شدہ ہے اور آل بویه، سلجوقیان، آل جلایر، صفویه اور قاجاریه نے حرم کاظمین کی مرمت سازی کی ہے./

3941816

نظرات بینندگان
captcha