امام بارگاہ پر حملہ کیس، دو تکفیری دہشت گردوں کو دو، دو مرتبہ سزائے موت کا حکم

IQNA

امام بارگاہ پر حملہ کیس، دو تکفیری دہشت گردوں کو دو، دو مرتبہ سزائے موت کا حکم

9:51 - December 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3508652
تہران(ایکنا) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شریف آباد میں 2016 میں امام بارگارہ پر دستی بم حملے کیس کا فیصلہ سنادیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو ملزمان اسحاق عرف بوبی اور عاصم عرف کیپری کو دو دو مرتبہ موت کی سزا سنائی اور حملے میں 25 شہریوں کو زخمی کرنے پر ملزمان کو 10، 10 سال قید کی بھی سزا سنائی جبکہ ملزمان پر مجموعی طور 35، 35 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ملزمان نے اکتوبر 2016 کو امام بارگاہ درے عباس پر کریکر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں فراز حسین جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ابتداء میں مقدمہ ملزمان کی عدم گرفتاری پر اے کلاس کردیا گیا تھا تاہم پولیس کے مطابق ملزمان نے گرفتاری کے بعد امام بارگاہ پر کریکر حملے کا اعتراف کیا تھا۔

عدالت نے شواہد اچھی طرح پیش کرنے پر تفتیشی افسر اور دیگراہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا بھی حکم دیا۔

سزا والے ملزمان معروف قول امجد صابری کے قتل میں بھی فوجی عدالت سزایافتہ ہیں۔

237968

نظرات بینندگان
captcha