جرمنی؛ مسجد پر متعصبانہ حملہ

IQNA

جرمنی؛ مسجد پر متعصبانہ حملہ

7:50 - December 21, 2020
خبر کا کوڈ: 3508656
تہران(ایکنا) ورٹمبرک کی مسجد میں نسل پرستانہ حملے کی اطلاع ملی ہے۔

عربی میڈیا کے مطابق ترکی الاینس کی مسجد «الفاتح» جو جنوب مغربی جرمنی کے شہر سانٹهایم میں واقع ہے پر نسل پرستانہ حملے کی اطلاع ہے جہاں نامعلوم افراد نے دیواروں پر صلیب کے نشان لگانے کے علاوہ دیواروں پر نفرت انگیز اسلام مخالف نعرے درج کیے اور انکے سائن بورڑوں کو نقصان پہنچایا۔

 

اسلامی انجمن کے سربراہ علی اوزدمیر نے اناطولیہ نیوز سے گفتگو میں کہا: نماز فجر کے لیے آنے والوں نے دیکھا کہ مسجد کی دیواروں پر صلیب کا نشان بنایا گیا ہے اور  ۸ حصوں پر اسلام مخالف نعرے لکھے گیے ہیں.

 

اوزدمیر نے واقعے پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہا: ہم تیس سالوں سے اس شہر میں امن و محبت کے ساتھ لوگوں کے ہمراہ زندگی گزار رہے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ سال ۲۰۱۹ میں اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا تاہم اس واقعے کے مجرم نہیں پکڑے جاسکے، انکے مطابق رپورٹ درج کردی گیی ہے اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ سال ۲۰۱۹ کو جولائی کے مہینے میں صرف ۱۰ میں آٹھ مساجد پر اسی طرح کے حملوں کے واقعات رونما ہوچکے تھے۔

 

جرمنی میں دائیں بازو کے شدت پسند گروپوں کے اسلام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے اسلاموفوبیا میں شدت آچکی ہے ۔ ملک کی ۸۱ ملین کی آبادی میں  ۴,۷ میلین مسلمان آباد ہے اور فرانس کے بعد مسلم آبادی کے حوالے سے جرمنی دوسرا بڑا اسلامی ملک شمار ہوتا ہے۔/

3942130

نظرات بینندگان
captcha