کربلا کی شیر دل خاتون کا یوم ولادت

IQNA

کربلا کی شیر دل خاتون کا یوم ولادت

8:02 - December 21, 2020
خبر کا کوڈ: 3508658
علی شیر خدا کی بیٹی زینب نے کربلا میں انبیاء کی زحمات کو محفوظ رکھ کر لازوال کارنامہ انجام دیا۔

يوں زمانے میں کوئی صاحب منصب نہ ہوا

 يعنى هم رتبہ بنتِ اسد رب نہ ہوا.

بعد زھراء تو ہوئی ثانئ زہراء زينب

 بعد زينب کوئیں پھر ثانئ زينب نہ ہوا

 

حضرت زینب سلام اللہ علیہا  امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام اور سیدہ کونین فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی بیٹی ہیں۔ آپ نے ۵ جمادی الاولی، ہجرت کے پانچویں یا چھٹے سال مدینہ منورہ میں دنیا میں قدم رکھا۔

اگر چہ پانچ سال کی عمر میں ماں کی عطوفت سے محروم ہو گئیں لیکن شرافت و طہارت کے گرانبہا گوہر اسی مختصر مدت میں آغوش مادری سے حاصل کر لیے تھے۔ آپ نے اپنی بابرکت زندگی میں بے انتہا مشکلات اور مصائب کی تحمل کیا۔ واقعہ کربلا میں آپ پر ٹوٹنے والے مصائب اور مشکلات  کےطوفانوں اس بات کے واضح ثبوت ہیں۔ ان تمام سخت اور تلخ مراحل میں  آپ نے تمام خواتین عالم کو صبر و بردباری کے ساتھ ساتھ حیا اور عفت کا  درس دیا

 

نظرات بینندگان
captcha