بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ آج

IQNA

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ آج

9:07 - December 25, 2020
خبر کا کوڈ: 3508674
برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن کی شکل میں عظیم تحفہ دینے والے قائد اعظم محمد علی جناح کا 145واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن کی شکل میں عظیم تحفہ دینے والے قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

قوم آج عقیدت و احترام سے ان کا یوم پیدائش منا رہی ہے اور اس سلسلے میں ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے جبکہ قومی اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جارہے ہیں۔

آج کے دن کا آغاز مملکت پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا اور کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

محمد علی جناح نے دو قومی نظریے کی بنیاد پر جس ملک کا قیام رکھا اس طرح کی مثالی ملک بننے میں اب بھی فاصلہ باقی ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم کا ہر فرد ایک آزاد، پرامن، ترقی یافتہ اور تمام اقوام و مذاہب کے احترام کے قابل ملک کے قیام کے لیے قاید کے امنگوں کے مطابق کردار ادا کرتا رہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha