شیخ صفی‌الدین: حاج قاسم کے مکتب کا تکرار مشکل ہے

IQNA

شیخ صفی‌الدین: حاج قاسم کے مکتب کا تکرار مشکل ہے

8:13 - December 26, 2020
خبر کا کوڈ: 3508675
تہران(ایکنا)حزب‌الله لبنان رھنما نے قاسم سلیمانی کو مالک اشتر کے نقش قدم پر مکتب ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی تکرار مشکل نظر آتی ہے۔

شیخ صفی‌الدین نے لبنان کے ریڈیو النور سے بیان میں کہا: شخصیت، ثقافت، تربیت اور ان جیسا روش اسلام ناب محمدی(ص) اور مکتب امام خمینی(ره) کا اعلی نمونہ تھا اور سلیمانی جب شہدا کے بارے میں بات کرتے تو انکے آنسو نکل جاتے۔

حزب‌الله لبنان کے سپریم کونسل کے رکن  نے حاجی قاسم کو مالک اشتر کی ولایت سے عشق سے متاثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مکتب سازی جیسا کردار کا دوبارہ ملنا مشکل ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ وہ علم و عمل کے تمام میدان میں بے نظیر کمانڈر تھے اور جب تمام میدان میں امریکہ ان سے شکست کھانے پر مجبور ہوا تو انکو راستے سے ہٹا دیا۔

شیخ صفی‌الدین نے کہا کہ اسرائیل بھی حزب‌الله سے شکست کے بعد حکمت عملی تبدیل کرنے پر مجبور ہوا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اسرائیل سے تعلقات کو نارملایزیشن کا عمل قرار دیا جاتا ہے تاہم لبنان اس فضاء سے دور ہے۔

صفی‌الدین نے کہا کہ ساحل کی تقسیم بندی کی سازش کا اصل مقصد حزب‌الله کو نشانہ بنانا ہے اور اس پر عمل ممکن نہیں۔/

3943218

نظرات بینندگان
captcha