«قاصم الجبارین» گروپ نے امریکی کانوائے پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

IQNA

«قاصم الجبارین» گروپ نے امریکی کانوائے پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

8:26 - December 26, 2020
خبر کا کوڈ: 3508678
تہران(ایکنا) قاصم الجبارین نے پیغام میں امریکی کانوائے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ کے روز حملوں کے حوالے سے «قاصم الجبارین» گروپ نے امریکی کانوائے پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

 

پیغام میں کہا گیا ہے کہ غاصب فورسز ہمارے نشانے پر ہیں اور ہم انکو مارنے میں غلطی نہیں کریں گے۔

 

المیادین نیوز کے مطابق جنوبی عراز کے شہر «سماوه» میں ایک امریکی لاجیسسٹک کانوائے پر حملوں کی اطلاعات ہیں۔

 

نیوز چینل «صابرین نیوز» نے بھی تصدیق کی ہے کہ صوبہ المثنی کے شہر سماوہ میںا مریکی قافلہ نشانہ بنا ہے۔

 

چند پہلے بھی بابل شہر میں دو امریکی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

مذکورہ حملوں کے بعد عراق میں قاصم الجبارین نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

 قاصم الجبارین نے دھمکی دی ہے کہ ان حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

عراقی جہادی تنظیموں نے دھمکی دی ہے کہ امریکہ فورسز کو عراق میں نشانہ بنایا جائے گا اور انکی تمام حرکات و سکنات انکی نظروں میں ہیں۔/

3943260

 

نظرات بینندگان
captcha