غزہ بم باری سے فلسطینی بچے خوف زدہ

IQNA

غزہ بم باری سے فلسطینی بچے خوف زدہ

7:55 - December 27, 2020
خبر کا کوڈ: 3508683
تہران(ایکنا) فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ رات غزہ میں ہسپتال کے قریب بم باری سے ہسپتال میں موجود بچے اور انکی مائیں شدید خوف زدہ ہوگئیں تھیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ رات غزہ میں ہسپتال کے قریب بم باری سے ہسپتال میں موجود بچے اور انکی مائیں شدید خوف زدہ جبکہ ہسپتال کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں «الدره» ہسپتال جو محله «التفاح» میں واقع ہے کے اطراف میں اسرائیلی طیاروں نے بم باری کی جس سے بچے اور انکی مائیں شدید خوف زدہ ہوئی تھیں۔

 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق بم باری سے ہسپتال کے شیشے ٹوٹ گئے تھے جبکہ خوف کی وجہ سے افراتفری مچ گیی اور بیماروں کے علاج میں مسائل پیدا اہوگیے تھے

 

فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اس طرح کے حملوں سے بیماروں کو نفسیاتی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

 

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز صبح سویرے اسرائیلی طیاروں نے ان علاقوں پر بم باری کی جس سے مذکورہ ہسپتال کے علاوہ معذور افراد کے مرکز کو بھی نقصان پہنچا اور متعدد فلسطینی گھر تباہ کردیے گیے ہیں۔

 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جانی نقصان کی اطلاع اب تک نہیں ملی ہے۔

 

صیھونی فورسز نے ٹوئٹ میں دعوی کیا ہے کہ حملے میں حماس کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے جو انکی طرف سے راکٹ حملے کا رد عمل تھے جسمیں ایک فوجی مرکز کو نشانہ بنانےکی کوشش کی گیی تھی۔/

3943407

 

نظرات بینندگان
captcha