«میڑو ٹرین» قدس میں یہودی سازی کی نئی کوشش

IQNA

«میڑو ٹرین» قدس میں یہودی سازی کی نئی کوشش

8:52 - December 30, 2020
خبر کا کوڈ: 3508699
تہران(ایکنا) قدس شریف میں یہودی سازی کے لیے شہر کے اندر یہودی رفت و آمد کے لیے میڑو ٹرین منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔

قدس شریف پر یہودی سازی کی سازش مکمل کرنے کے لیے مقبوضہ علاقوں میں میٹرو ٹرین منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔

 

قدس مئیر کے مطابق یہ اسرائیل کا اہم ترین پروجیکٹ ہے جس سے قدس اور زائیونسٹ آبادی میں رابطہ مکمل بحال ہوگا۔

 

قدس شریف کے تجزیہ کار فخری ابودیاب کا کہنا ہے: اس پروجیکٹ پر دس سال پہلے کام شروع ہوچکا ہے اور دو مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور آخری مرحلے میں اب شعفاط کے علاقے کو قدس مغربی قدس سے ملایا جارہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں شهر العیسویه کو زائونسٹ علاقہ «فرنچ چوٹی» جو عبری یونیورسٹی اسرائیل کے قریب ہے ملایا گیا جو «تلبیوت» اور«گیلو» سٹی جو مغربی قدس میں ہے گزرتا ہے۔

 

پورا «میٹرو ٹرین» راستہ جو دوسرا مرحلہ ہے اس میں ۲۲ کیلو میٹر ہے اور اس میں ۴۷ اسٹیشن موجود ہیں جسکو «خط سبز» کا نام دیا گیا ہے اس سے زائیونسٹ آباد کار آسانی سے قدس شریف آجاسکتے ہیں۔

 

ابودیاب کا کہنا ہے کہ اس میڑو ٹرین منصوبے سے زائیونسٹ آباد کار آسانی سے قدس شریف اور اطراف کے علاقوں میں آمد و رفت کرسکتے ہیں۔

 

تیسرے مرحلے کے حوالے سے انکا کہنا تھا: اس لائن کو «براون لائن» کا نام دیا گیا ہے جو صور باهر اور جبل المبکر جنوبی قدس سے گزرتے ہوئے سلوان اور رأس العامود اور شیخ جراح کے راستے بیت حنینا اور عطاروت شمالی قدس تک جاتے ہیں۔ اس راستے میں ہزاروں زائونسٹ آبادی شامل ہیں۔

 

ابودیاب نے کہا کہ قدس کی یہودی سازی کے لیے زائیونسٹ رژیم اربوں ڈالر خرچ کررہا ہے۔

 

قدس مئیر کے مطابق اس منصوبے کو سال ۲۰۲۳ تک مکمل کیا جائے گا۔/

3944161

نظرات بینندگان
captcha