کورونا کے خوف سے مغربی ممالک میں نئے سال کی خوشیاں ماند پڑ گئیں

IQNA

کورونا کے خوف سے مغربی ممالک میں نئے سال کی خوشیاں ماند پڑ گئیں

9:21 - January 01, 2021
خبر کا کوڈ: 3508703
تہران(ایکنا) دنیا بھر میں پھیلی عالملی وبا کورونا کے خوف سے مغربی ممالک میں نئے سال کی خوشیاں بھی ماند پڑ گئیں۔

مغربی ممالک میں جہاں ہر سال کے آغاز پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جاتا تھا اس بار وہاں خاموشی چھائی رہی۔

لندن آئی پر گزشتہ 21 سال سے ہونے والی آتش بازی منسوخ کر دی گئی جبکہ پیرس، استنبول اور ایتھنز میں بھی سال نو کا استقبال خالی سڑکوں نے کیا۔

نیویار ک کے ٹائمز اسکوائر پر 114 سال سے جاری نئے سال کا جشن عوام کے بغیر منایا جائے گا جبکہ آسٹریا میں بھی نئے سال کے موقع پر ہونے والی آتشبازی منسوخ کر دی گئی۔

239438

 

نظرات بینندگان
captcha