شہید کمانڈروں کی برسی پر ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کا پیغام

IQNA

شہید کمانڈروں کی برسی پر ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کا پیغام

7:43 - January 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3508707
تہران(ایکنا) ادارہ ثقافت نے شہید سردار سلیمانی اور شہید ابو مھدی کی برسی پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

شہید کمانڈروں کی برسی پر ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے پیغام میں کہا گیا ہے:

 

«بسم ‌الله الرحمن الرحیم

 

‏مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَی نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ  وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا (سوره مبارکه الأحزاب آیه ۲۳)

 

مردان جھاد و مزاحمت، نہ تھکنے والے مجاہدین اور تکفیری دہشت گردوں سے نبرد آزما عظیم کمانڈروں، مدافع حرم و ولایت،

 

، شهید سردار قاسم سلیمانی، سربراہ سپاہ قدس، شهید ابومهدی المهندس اور انکے اصحاب چلے گیے مگر انکی یاد، آرمان اور مقصد و راہ باقی اور زندہ ہے۔

 

بلاشک سردار سلیمانی نہ صرف ایران کے لیے باعث افتخار بلکہ تمام عالم اسلام اور آزادی خواہوں کے ہیرو اور نمونہ ہے۔

 

سردار سلیمانی نے عالمی اقدار کو درک کرلیا تھا وہ عارضی خواہشات و اقدار سے دور تھے دنیا انکے لیے ایک پل اور گزرگاہ کی مانند تھی اور وہ بعنوان ولی خدا دنیا کی عارضی چیزوں سے لاتعلق مرد مون تھے سَیجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا.

 

ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی عظیم مجاہدین سردار قاسم سلیمانی، ابومهدی المهندس سمیت مایہ ناز سائنسدان شہید محسن فخری‌زاده کی شہادت پر تسلیت و تبریک عرض کرتے ہوئے بتانا چاہتا ہے کہ انکی راہ باقی ہے اور دشمن جان لیں کہ جس ملت کے پاس شہادت کا راستہ ہے وہ اسارت قبول نہیں کرتی اور انکی روش اور مقصد پر کام تندہی سے جاری رہے گا۔».

3944802

نظرات بینندگان
captcha