حزب‌الله عراق نے امریکہ کے خلاف مظاہروں کی دعوت دے دی

IQNA

حزب‌الله عراق نے امریکہ کے خلاف مظاہروں کی دعوت دے دی

11:42 - January 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3508713
تہران(ایکنا) حزب‌الله عراق نے عراق میں امریکی موجودگی کے خلاف میدان التحریر بغداد میں مظاہروں کی دعوت دے دی

حزب‌الله عراق اور دیگر جہادی تنظیموں نے آج بغداد میں امریکہ مخالف مظاہروں کی دعوت دی ہے

 

بیان میں کہا گیا ہے: تمام آزادی پسند افراد کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ شہید کمانڈروں کی برسی کے  حوالے سے آج امریکہ مخالف مظاہروں میں شرکت کریں اور علاقے سے امریکی انخلا کے حوالے سے حمایت کا اعلان کریں۔

 

عراق میں امریکی موجودگی کے حوالے سے مختلف سطح پر اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے.

 

امریکی وزارت دفاع کے سربراہ «کریسٹوفر میلر»، نے کہا تھا کہ پندرہ جنوری ۲۰۲۱ تک عراق اور افغانستان سے امریکی فوج کی تعداد ۲ هزار  ۵۰۰ تک گھٹا دی جائے گی۔

 

امریکی انخلاء کے اعلان کے بعد سے عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

 

ماہرین کے مطابق اس طرح کے واقعات سے امریکہ چاہتا ہے کہ عراق میں اپنی موجودگی کو ضروری پیش کریں تاکہ انکے انخلاء کا عمل نہ ہو۔/

3945178

نظرات بینندگان
captcha