عالمی علما کونسل کی جانب سے اسرائیل بائیکاٹ کا اعلان

IQNA

عالمی علما کونسل کی جانب سے اسرائیل بائیکاٹ کا اعلان

8:36 - January 04, 2021
خبر کا کوڈ: 3508719
تہران(ایکنا) عالمی مسلم علما الائنس نے فتوی میں کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کی واپسی تک اسرائیل کا بائیکاٹ لازم ہے۔

عالمی مسلم علما الائنس کی جانب سے الائنس کے سربراہ احمد الریسونی اور جنرل سیکریٹری علی محی‌الدین قره‌داغی  نے فیس بک پیچ پر فتوی میں بائیکاٹ مہم پر دستخط کیا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: ہمارا فتوی تمام اسرائیلی مصنوعات، اراضی اور وسایل سے متعلق ہے جنہوں نے ہمارے فلسطینی بھائیوں کے علاقوں پر قبضہ کیا ہے اور مسجد الاقصی پر قابض ہے۔

 

فتوے میں کہا گیا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے، غاصبوں کے اخراج تک تمام تر شرعی ذمہ داریوں سے  اس رژیم کا مقابلہ کیا جائے اور تمام عالمی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انسانی حقوق کے قوانین پر عمل پیرا ہو۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ فسطینی زمین پر اس طرح سے تسلط تمام تر عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی شمار ہوتا ہے۔/

3945415

 

نظرات بینندگان
captcha