ترکی کا دیگر ممالک کو دس لاکھ قرآن کا تحفہ

IQNA

ترکی کا دیگر ممالک کو دس لاکھ قرآن کا تحفہ

8:35 - January 06, 2021
خبر کا کوڈ: 3508728
تہران(ایکنا) ترک دیانت پارٹی کی جانب سے 80 ممالک کو ایک ملین قرآن دیا گیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک دیانت پارٹی کے سنئیر رھنما «احسان اجیق» کا کہنا تھا کہ «میرا تحفہ قرآن» مہم جو سال ۲۰۱۵ سے شروع کی گئی ہے اس کے مطابق اب تک اسی ممالک کو دس لاکھ قرآن تحفہ دیا جاچکا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: یہ مہم سال ۲۰۱۵ میں قرآنی تعلیمات کو عام کرانے اور دنیا کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانے کے حوالے سے شروع کیا گیا تھا۔

 

احسان اجیق کا کہنا تھا: قرآنی نسخے اور تحفوں میں دنیا کی بیس بڑی زبانوں میں ترجمہ شدہ قرآن تحفے میں شامل ہیں جو ترکی میں شایع ہوئے ہیں۔

 

انکا مزید کہنا تھا کہ ۲۰۱۵ سے اب تک ۹۷۷ هزار  ۱۰۱ قرآنی نسخے مختلف ممالک میں تقسیم ہوچکے ہیں۔/

3945982

نظرات بینندگان
captcha