ھندوستان؛ گوشت پر سے «حلال» و «حرام» کا اسٹیکر ختم

IQNA

ھندوستان؛ گوشت پر سے «حلال» و «حرام» کا اسٹیکر ختم

8:40 - January 06, 2021
خبر کا کوڈ: 3508730
تہران(ایکنا) سوشل میڈیا پر اس حال میں حلال اسٹیکر وائرل ہوا ہے جہاں ہندوستان میں سرکاری سطح پر تمام اشیاء پر سے اس اسٹیکرکوختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فیس بک اور ٹوئیٹر پر تصویر وائرل ہوئی ہے جسمیں گوشت پر حلال کا اسٹیکر دکھایا جارہا ہے اور بیان کیا جارہا ہے کہ گوشت پر سے کلمه «حلال» و «حرام» کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

العالم الاسلامی نیو زکے مطابق اس اقدام سے ہندوستان کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گیی ہے۔

ھندوستان؛ گوشت پر سے «حلال» و «حرام» کا اسٹیکر ختم

مختلف صارفین نے ہندوستانی حکومت کے اس اقدام کو مسلم دشمنی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ کلمه حلال و حرام کو ختم کرنا کھلم کھلا مسلم دشمنی کا اعلان ہے۔

 

سوشل میڈیا میں گردش کے باوجود ہندوستان کی حکومت نے اب تک واضح طور پر اس حوالے سے رد عمل ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے۔/

3945969

نظرات بینندگان
captcha