دارالقرآن فاونڈیشن برطانیہ کے مطابق مذکورہ قرآنی کورس آن لائن منعقد ہوگا جس کی میزبانی کا شرف برطانیہ کو حاصل ہے۔
«من الظلمات الی النور» کورس ۱۸ جنوری ۲۰۲۱ سے شروع ہوگا جو تین مہینے تک جاری رہے گا۔
کورس میں انگلینڈ، امریکہ، کینیڈا، کنیا، فرانس، تنزانیہ اور امارات شامل ہے اور پروگرام کے مطابق یہ کورس مزید جاری رہے گا۔
قرآنی زندگی کے مقصد کے پیش نظر «من الظلمات الی النور» کورس شروع کیا گیا ہے اور اس میں اجتماعی، سیاسی و اقتصادی حوالے سے قرآنی آیات کی وضاحت پیش کی جائے گی۔
خواہشمند افراد برطانوی قرآنی مرکز کے ایڈریس «https://lms.darulquran.co.uk/en/» پر رابطہ کرسکتے ہیں۔/