وزارت خارجه ایران: اسلامی ممالک شدت پسندی کے مالی اور فکری تعاون کے راستے بند کریں

IQNA

وزارت خارجه ایران: اسلامی ممالک شدت پسندی کے مالی اور فکری تعاون کے راستے بند کریں

8:55 - January 11, 2021
خبر کا کوڈ: 3508752
تہران(ایکنا) سعید خطیب‌زاده نے مچھ میں کانکنوں کے داعش کے ہاتھوں قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندی تکفیری دہشت گردی کے مالی اور فکری مدد کرنے والوں کا راستہ روکنا وقت کی ضرورت ہے۔

ایرانی وزارت امور خارجه کے ترجمان سعید خطیب‌زاده نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں شیعہ کانکنوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے تدارک کو ضروری قرار دیا۔

انکا کہنا تھا کہ اس لرزہ خیز واقعے نے سب کو اس بات کی دعوت دی ہے کہ وہ ملکر شدت پسندی کے راستے کو روکنے کے لیے عملی اقدام کریں۔

وزارت خارجه ایران:اسلامی ممالک شدت پسندی کے مالی اور فکری تعاون کے راستے بند کریں

خطیب‌زاده کا کہنا تھا: ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی ممالک ان گروپوں کی مالی اور فکری پروان چڑھانے ک جڑوں کے خاتمے کے لیے ملکر کام کریں تاکہ اسلامی ممالک میں بیگناہ افراد داعش جیسی تنظیموں کے ہاتھوں اس طرح بیدردی سے قتل عام نہ ہو۔/

3946596

نظرات بینندگان
captcha