اسلام مخالف بیان پر اسقف اعظم یونان کی وضاحت

IQNA

اسلام مخالف بیان پر اسقف اعظم یونان کی وضاحت

8:16 - January 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3508787
تہران(ایکنا) اسقف اعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تحریف اسلام سے انکا مقصد شدت پسند طبقہ ہے۔

یونانی اسقف اعظم کے ترجمان کے حوالے سے گریک سٹی ٹایمز نے لکھا ہے: یونانی کلیسا تمام مذاہب کے احترام کے قائل ہے

اور اسقف اعظم ایرونیموس اور دیگر کلیسا مذاہب کی ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں اور مسیح کے مطابق انسانوں اور اقوام میں تعصب و تفریق کے قائل نہیں۔

 

انکا کہنا تھا: اسقف اعظم یونان کا ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو کے دوران اسلام بارے کچھ کہنے کا مقصد اسلام کی توہین کرنا نہ تھا بلکہ شدت پسندوں کی جانب سے اسلام کی تحریف انکا مقصود تھا جو دنیا بھر میں خوف پھیلا رہے ہیں۔

 

اسقف اعظم کی بات کا رخ انکی طرف تھا جو ہر مخالف کو قتل کرنے کے درپے ہوتے ہیں۔

 

ایرونیموس نے کہا تھا کہ اسلام درست نہیں اور مسلمان سب سے جنگ چاہتا ہے.

 

انکی اس بات پر سخت اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف ممالک کے رھنماوں نے اسقف اعظم کے بات پر سوشل میڈیا کے صارفین بھی غم و غصے کا اظھار کررہے ہیں جبکہ ترک  وزارت خارجه نے بھی اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظھار کیا ہے۔/

3948535

نظرات بینندگان
captcha