بغداد میں خودکش حملہ متعدد ہلاکتوں کی اطلاع+ فلم

IQNA

بغداد میں خودکش حملہ متعدد ہلاکتوں کی اطلاع+ فلم

17:38 - January 21, 2021
خبر کا کوڈ: 3508798
بہت سارے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے‘ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے

عراقی دارالحکومت بغداد کے وسط میں واقع کمرشل علاقے میں دو خود کش بم دھماکوں میں30سے زائد افراد ہلاک اور 100کے قریب زخمی ہو گئے ہیں عراقی وزارت صحت کے ترجمان نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے. عراقی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ خودکش جیکٹ پہنے ہوئے بمبار نے خود کو بغداد کے قلب میں واقع تیارن اسکوائر میں دھماکے سے اڑا لیا وزارت داخلہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ حملے میں اب تک30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ بہت سارے زخمیوں کی حالت نازک ہے سول ڈیفنس چیف میجر جنرل خادم سلمان نے 28 افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ اس حملے کے پیچھے داعش ہو سکتی ہے.

بغداد میں خودکش حملہ متعدد ہلاکتوں کی اطلاع+ فلم

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو الرٹ جاری کرتے ہوئے اہم مقامات پر تعینات کردیا گیا ہے اور مزید حملوں کے خطرے کے پیش نطر اہم راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے. میڈیکل ذرائع نے غیرملکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے ادھر شہر بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے رپورٹ کے مطابق خود کش بمباروں نے تیارن اسکوائر میں واقع استعمال شدہ کپڑوں کی مارکیٹ کو نشانہ بنایا جس میں اس وقت لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے.

ویڈیو کا کوڈ

3949052

 

نظرات بینندگان
captcha