حشد الشعبی سربراہ کا شهید سلیمانی کو خراج پیش

IQNA

حشد الشعبی سربراہ کا شهید سلیمانی کو خراج پیش

9:01 - January 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3508815
تہران(ایکنا) داعش کو عراق میں شکست دینے پر حشد الشعبی سربراہ نے قاسم سلیمانی کے کردار اور مدد کو سراہا۔

عراقی حشد الشعبی فورسز کے سربراہ «فالح الفیاض» نے المستنصریه یونیورسٹی میں شہداء کی برسی کے پروگرام سے خطاب میں داعش کی شکست پر شهید سلیمانی کے کردار کو قابل قدر قرار دیا۔

 

انکا کہنا تھا: جنہوں نے بغداد ائیرپورٹ پر دہشت گردانہ واقعہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ ابومهدی الممهندس کا خاتمہ ہوا مگر انکو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ زندہ ہیں۔

 

الفیاض نے استان صلاح‌الدین میں داعش کے حملے میں بعض حشد الشبعی اہلکاروں کی شہادت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم ہر خطرے میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور صداقت و خلوص سے ملت کے خدمتگار رہیں گے۔

 

حشدالشعبی سربراہ نے کہا یہ یہ تنظیم عراقیوں کے لیے ایک نعمت اور سرمایہ ہے۔

 

انہوں نے خطاب میں عراق سے امریکی انخلا پر بھِی زور دیا۔

 سردار «حاج قاسم سلیمانی»، سربراہ سپاہ  قدس اور «ابومهدی المهندس» ڈپٹی «الحشد الشعبی» کو گذشتہ سال سابق امریکی صدر «ڈونالڈ ٹرامپ» کے حکم پر بغداد ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملے میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہید کیا گیا۔

 

شہادت کے دو دن بعد عراقی پارلیمنٹ نے ایک قرار داد پاس کیا اور عراق سے امریکی انخلا کا مطالبہ کیا۔/

3949628

نظرات بینندگان
captcha