فلپائن «قومی حجاب ڈے» منانے کی قرداد منظور

IQNA

فلپائن «قومی حجاب ڈے» منانے کی قرداد منظور

8:58 - January 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3508823
تہران(ایکنا) پارلیمنٹ میں اسلامی ویلیوز کے لیے قومی حجاب کا دن منانے کی قرارداد منظور کرلی گیی۔

فلپائنی پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے قومی حجاب دن منانے کی قرار داد منظور کرلی گیی ہے تاکہ اسلامی ویلیوز کی حوصلہ افزائی ہو۔

 

۲۰۳ اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ استعمال کیا جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔

 

مذکورہ قرار داد رکن پارلیمنٹ انصارالدین عبدالملک آدیونگ اور آمیهیلدا سانگکوپان کی جانب سے پیش کی گیی جس کا مقصد مسلم شناخت کو بہتر طور پر متعارف کرانا بتایا جاتا ہے۔

 

اس قرار داد سے اس بات کی نفی ہوتی ہے کہ حجاب زبردستی تھوپا جاتا ہے اور حجاب کے خلاف منفی پروپیگنڈے بھی کم ہونے کی توقع ہے۔

 

مسلمان خواتین کے حقوق کا احترام اور بقائے باہمی دیگر اہداف میں شامل ہے.

 

 سرکاری اور عوامی سطح پر ہر سال یکم فروری کو حجاب ڈے منایا جائے گا./

3950004

نظرات بینندگان
captcha