ھندوستان کے قریب روهینگیا پناہ گزینوں کی کشتی کو بچا لی گیی

IQNA

ھندوستان کے قریب روهینگیا پناہ گزینوں کی کشتی کو بچا لی گیی

13:46 - February 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3508956
تہران(ایکنا) وزارت امور خارجه هندوستان کے مطابق ساحلی گارڑز نے پناہ گزینوں کی کشتی کو غرق ہونے سے بچا لیا۔

الجزیره کے مطابق انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان آنوراگ سریواستاوا (Anurag Srivastava)  نے کہا ہے کہ ساحلی گارڑز نے پناہ گزینوں کی آٹھ کشتیوں کو جنمیں ۸۱ روھنگیا مہاجرین سوار تھے غرق ہونے سے بچا لیا ہے۔

 

مذکورہ ترجمان کا کہنا ہے کہ بچنے والے افراد کو ہندوستان میں آنے کی اجازت نہ ہوگی۔

 

جعمرات کو خبروں میں بتایا گیا کہ ایک پناہ گرین روھنگیا لاپتہ ہوچکا ہے۔

 

مذکورہ کشیتیاں گیارہ فروری کو کاکس بازار (Cox’s Bazar)  بنگلہ دیش سے فرار ہونے افراد کی بتائی جاتی ہے۔

 

چار دن تک سمندر میں پریشان گھومنے والی کشیتوں کے اندر خوراک وغیرہ ختم ہوچکا تھا جنکو خوش قسمتی سے بچا لی گیی ہے۔

 

وزارت خارجہ ترجمان کا کہنا ہے: ساحلی گارڑز کی دو کشتیوں نے ریسکیو کیا ہے جبکہ بچنے والے افراد میں ۲۳ بچے شامل ہیں اور اس وقت انکو بنگلہ دیش لوٹانے کی کوشش ہورہی ہے۔/

3956374

نظرات بینندگان
captcha