ترکی میں رمضان کے آغاز کا اعلان

IQNA

ترکی میں رمضان کے آغاز کا اعلان

6:03 - March 01, 2021
خبر کا کوڈ: 3508966
تہران(ایکنا) ادارہ مذہبی امور نے ماہرین فلکیات کی مدد سے تیرہ اپریل کو رمضان کے آغاز کا دن قرار دیا۔

نیوز ایجنسی NP کے مطابق ماہرین فلکیات نے تیرہ اپریل منگل کو ترکی میں پہلا روزہ قرار دیا ہے۔

 

اس سے پہلے ترکی کے مذہبی امور کی جانب سے تیارکردہ کلینڈر کے مطابق تیرہ اپریل کو پہلا رمضان اور تیرہ مئی کو پہلا شوال یا عید کا دن ہوگا۔

 

کلینڈر کے مطابق اس سال ترکی میں روزہ تیس دنوں کا ہوگا۔

 

ترکی کے مذہبی ادارے کے مطابق ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ اس سال روزہ کا اختتام بروز بدھ کو ہوگا اور عید جمعرات ۲۳ مئی کو ہوگی۔

 

ترکی میں روزہ اور عید کے حوالے سے سرکاری اعلان پر مکمل پابندی کی جاتی ہے اور لوگ سرکاری اعلان پر روزہ اور عید کرتے ہیں۔/

3956772

نظرات بینندگان
captcha